سونم گپتا بے وفا ہے
سونم گپتا بے وفا ہے بھارت کے سماجی ذرائع ابلاغ میں رائج ایک مزاحیہ جملہ ہے جو ہندوستان میں 2016ء میں ہوئے کرنسی کی تبدیلی کے دوران میں رائج ہوا۔ اس میں بھارتیوں کے نوٹوں پر کچھ بھی لکھنے کا رجحان ظاہر کرتا ہے۔
اس مزاحیہ جملہ کے رواج پانے سے بہت پہلے سماجی ذرائع ابلاغ میں 10 روپیے کے ایک نوٹ کی تصویر لوگوں کے درمیان توجہ کا مرکز رہی تھی جس میں "سونم گپتا بے وفا ہے" ہاتھ سے لکھے تھا۔ اس جملے سے محبت میں دھوکا کھائے کسی عاشق کے دماغ کی جھنجھلاہٹ جھلکتی ہے۔
2016ء میں ہوئے بھارتی کرنسی کی تبدیلی کی وجہ سے جہاں ایک طرف بھارت کے عوام نوٹ تبدیل کرنے کے مسائل سے دو چار ہیں وہیں اسی درمیان میں مذکورہ بالا 10 روپئے کے نوٹ کی تصویری علامت (لوگو) کے ساتھ روپئے کے نوٹوں کے غیر مستقل ہونے کے طور پر سوشل میڈیا پر گشت کرنے لگی۔ اور لوگ چٹخارے لے کر ایک دوسرے کو اسی پر مبنی پیامات منتقل کرنے لگے۔ یہ دراصل اس بات کی علامت (لوگو) بن گئی تھی کہ بند ہوئے پرانے نوٹوں کی طرح چھوڑ کے جاتی ہوئی گرل فرینڈ بھی زندگی میں بے وفا ہوتی ہے۔[1]
حوالہ جات
[ترمیم]خارجی روابط
[ترمیم]- نوٹ بندی کے دور میں 'سونم گپتا بے وفا ہے' - بی بی سی
- سماجی ذرائع ابلاغ میں "سونم گپتا بے وفا ہے"
- سونم گپتا کو کوئی نہیں جانتا لیکن ---آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ khabar.ndtv.com (Error: unknown archive URL)